ـلکھنؤ:یکم ،نومبر ، 2019
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے چھٹ تہوار کے موقع پر باشندگان ریاست کو دلی مبارکباداور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
آج یہاں جاری ایک تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چھٹ تہوار لوگوں کے عقیدے کا خاص تہوار ہے۔اس تہوار میں روحانی طہار ت اور خلوص دل سے غروب سے طلوع تک سورج کی پرشتش کی جاتی ہے۔ہمارے ملک میں قدرتی وسائل کے تحفظ کی مستحکم روایت اور ثقافت ہے۔قدرت کے ساتھ انسانی ارتباط کا پیغام دینے والا یہ چھٹ تہوار اسی مستحکم روایت کی زندہ مثال ہے۔چھٹ پوجا کے توسط سے سماجی یکجہتی اور خیرسگالی میں اضافہ ہوتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے سبھی ضلع مجسٹریٹوں ایس ایس پی ایس پی کو چھٹ پوجا کے لئے گھاٹوں کی صافـ صفائی سمیت دیگر ضروری بندوبست یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے باشندگان ریاست کو چھٹ کی دلی مبارکباد پیش کی