زراعت ملک اورریاستی معیشت کی بیک بون: وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ نے اترپردیش کوآپریٹیو بینک لمیٹیڈ کے آئی ایف ایس کوڈ کے توسط سے آر ٹی جی ایساین ای ایف ٹی سہولیات کاآغاز کیا
کسانوں کو خوشحال کرکے ہی ملک کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے
کاشتکاروں کے فصلی قرض معافی میں اترپردیش کوآپریٹو بینک کا اہم رول



ـلکھنؤ:05 ،نومبر ، 2019


اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ زراعت ملک اور ریاستی معیشت کی بیک بون ہے۔کسانوں کو خوشحال کرکے ہی ہم ملک کو خوشحال بنا سکتے ہیں۔امداد باہمی تحریک جہاں جہاں کامیاب ہوئی  ہے، وہاںخوشحالی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا جوعزم کیا ہے، اس عزم کو پورا کرنے میں امداد باہمی کا اہم رول ہے۔اتر پردیش جیسی ریاست میں جہاں چھوٹے چھوٹے کھیتوں کے ٹکڑے ہیں، وہاں امداد باہمی کے توسط سے ہی ترقی ہو سکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں اترپردیش کوآپریٹیو بینک لمیٹیڈ کے آئی ایف ایس کوڈ (UPCB0000001)کے توسط سے آر ٹی جی ایس این ای ایف ٹی سہولیات کی شروعات کے موقع پر کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کوتسلیم کرنا ہی فطرت ہے۔ٹیکنالوجی سے جڑ کر ہی امداد باہمی کی رفتار میں تیزی لائی جا سکتی ہے۔اترپردیش کوآپریٹیو بینک کے ذریعہ ریزرو بینک آف انڈیا کی سینٹرل پیمنٹ سسٹم کی براہ راست رکنیت حاصل کرنے کے بعد یہ سہولت شروع کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اترپردیش کواپریٹو بینک اور ضلع کوآپریٹیو بینکوں کی کل 1287شاخوں میں آرٹی جی ایس اور این ای ایف ٹی کی سہولت مہیا کرانے کے لئے خود کا پلیٹ فارم تیار کرنے کی کوشش عوامی مفاد میں ہے۔اس سے اکاؤنٹ ہولڈروں کو معیاری سہولت حاصل ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پروکیورمینٹ پالیسی کو اختیار کیا ہے، جس سے کسانوں کو کم از کم سہارا قیمت کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔یہ فائدہ ان کے اکاؤنٹ میں آر ٹی جی ایس کے توسط سے دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے فصلی قرض معافی میں کوآپریٹیو بینک نے اہم رول ادا کیا ہے۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیرامداد باہمی جناب مکٹ بہاری ورما نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی کامیاب رہنمائی میںاترپردیش کوآپریٹیو بینک نے بہتر کام کیا ہے۔موجودہ حکومت کی جانب سے کوآپریٹو سسٹم کو مضبوط کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔آئی ایف ایس کوڈ کے ایجادسے اترپردیش کوآپریٹو بینک کو اپنے کام کا کریڈٹ مل جائے گا۔
پرنسپل سکریٹری امداد باہمی جناب ایم وی ایس رامی ریڈّی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے توسط سے امداد باہمی شعبہ میں شفافیت، معیار اورآسانی پیدا ہوگی۔اترپردیش کوآپریٹیو بینک لمیٹیڈ کے چیئرمین جناب تیجویر سنگھ نے سب کا شکریہ ادا کیا۔
معلوم ہو کہ ریاست میںلیڈنگ بینک کے طور اترپردیش کوآپرٹیو بینک کی 27شاخ اورسینٹرل بینک کے طور پر 50ضلع کوآپریٹیو بینکوں کی 1260شاخ، کل 1287شاخوں کے توسط سے زراعت اور اس سے متعلق سرگرمیوں کے لئے قلیل اور طویل مدتی قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔ریاست کے 16.88لاکھ کسانوں کو'روپے کسان کریڈٹ کارڈ'تقسیم کئے گئے ہیں۔سال 2018-19میں ریاست کے کسانوں کو 5163کروڑ روپئے سے زیادہ کا قلیل مدتی قرض اور 33.71لاکھ میٹرک ٹن کھاد تقسیم کی گئی ہے۔
'پردھان منتری کسان سمّان ندھی 'اسکیم کے تحت 02لاکھ 19ہزار 626کسانوں کے اکاؤنٹ میں 51.39کروڑ روپئے ٹرانسفر کئے گئے۔اترپردیش کوآپریٹیوبینک سال 2014سے آئی سی آئی سی آئی بینک کی ا سپانسرشپ یعنی ان ڈائیریکٹ ممبرشپ کے توسط سے صارفین کو آر ٹی جی ایس این ای ایف ٹی کی سہولت فراہم کرا رہا تھا۔
اس موقع پر کمشنر اور رجسٹرار امداد باہمی جناب ایس وی ایس رنگا راؤ، مینیجنگ ڈائریکٹر اترپردیش کوآپریٹیو بینک جناب بھوپندر کمار، ایڈیشنل کمشنر اورایڈیشنل رجسٹرار (بینکنگ )جناب اندرا وامسی سمیت اترپردیش کوآپریٹو بینک کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔