آل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام اقصٰی جامع مسجدمیں میلادالنبی کا انعقاد

کانپور۳/نومبر۔اللہ کے رسول ﷺسے محبت کرنا ہر مسلمان کا ایک ایمانی فریضہ ہے۔بغیر محبت رسول ہمارا ایمان کبھی کامل نہیں ہو سکتا کہ خود نبی پاک نے فرماےاکہ تم میں سے کوئی بھی اس وقت تک کامل مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ مجھ سے سب سے زےادہ محبت نہ کرے نبی پاک کے اس فرمان سے پتہ چلتا ہے کہ ہم سب کو محبت رسول کا چراغ اپنے اپنے دلوں میں روشن کرنا چاہئےے۔ان خیالات اظہار اقصیٰ جامع مسجد گدیانہ میں آل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام حضرت مولانا محمد ھاشم اشرفی قومی صدر کونسل کی سرپرستی میں منعقدہ جشن عید میلا النبی ﷺ میں مولانا محمود حسان اخترنے کیا انھوں نے محبت رسولﷺ کے حوالے سے بتاےا کہ ہم تمامی مسلمانوںکو اپنے نبی سے محبت کرنا چاہئےے کیونکہ آپ سے محبت کرنا ہی ایمان کی اصل ہے اور محبت رسول ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے اس کے بغیر ہمارا ایمان نا مکمل ہے اگر ہم نے محبت رسول کو اپنا نصب العین بنا لیا تو ہر چیز ہماری تابعدار ہوتی نظر آئےگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی زندگی ہم سب کے لئے ایک بہترین نمونہ عمل اور ماڈل ہے۔جیسا کہ خود قرآن نے اس کی صراحت بیان کی ہے بے شک تمہارے لئے نبی پاک ﷺ کی زندگی ایک بہترین نمونہ عمل ہے لھٰذا ہم تمام مسلمانوں کو آیت پر عمل کرنا چاہئے اور حضور کی زندگی کو اپنے لئے نمونہ عمل بنا لینا چاہئے آج کے اس پر فتن دور میں مسلمان پستی کی طرف گامزن ہے اور زندگی کے ہر محاذ پر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہر شعبے میں چاہے وہ تعلیم ہو یا پھر تبلیغ ،یا پھر شعبہ حےات ہر جگہ اس نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے اور یہ سب اس بنیاد پر کہ اس نے اپنے نبی کے طور طریقے پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے اور غیروں کے نقش قدم پر چلنا شروع کر دیا اگر ہم کامیاب ہونا چاہتے ہیں اور عظمت رفتہ کے طلبگار ہیں تو پھر سے صحابہ کرام کی طرح اپنی زندگی کو حضور پاک کی حیات مبارکہ کے سانچے میں ڈھال لینا چاہئےے۔ اس سے قبل جلسہ کا آغاز تلاوت کلام ربانی سے حافظ محمد مسعود اشرفی نے کیا۔ نظامت کے فرائض حافظ محمد مشتاق نے بحسن و خوبی انجام دئے ۔محمد عامر،مختار احمد نے نعت و منقبت کے نزرانے پیش کئے صلوٰة وسلام اور ملک کی خوشحالی امن وامان و ترقی کے لئے دعاﺅں کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا تبرک تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر خاص طور سے حاجی حبیب،حاجی سلیمان،حاجی عظمت،حاجی امتےاز،صبا علی،شمشاد غازی،مہتاب عالم،شیرا،قمرالدین،شکیل احمد،منا بھائی،صابر علی،محمد آصف،واجدعلی وغیرہ بطور خاص موجو د رہے