'وزیر اعلیٰ کنیا سمنگلااسکیم 'کا افتتاح

'وزیر اعلیٰ کنیا سمنگلااسکیم 'کی شروعات ریاستی حکومت کی مثبت پہل: گورنر
گورنر اور وزیر اعلیٰ نے'وزیر اعلیٰ کنیاسمنگلااسکیم 'کے ویب پورٹل کا افتتاح کیا


ـلکھنؤ:25اکتوبر ، 2019
اتر پردیش کی گورنرمحترمہ آنندی بین پٹیل نے 'وزیر اعلیٰ کنیا سمنگل اسکیم 'کی شروعات ریاستی حکومت کی مثبت پہل بتاتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد نہایت مقدس ہے۔یہ اسکیم رحم مادر میں قتل، جنسی عدم مساوات ختم کرنے، لڑکیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے اور لڑکیوں کی پیدائش کے تئیں سماج میں مثبت سوچ پیدا کرنے میں معاون ہو گی۔خواتین کو بااختیار بنانے کے تئیں ریاستی حکومت کی عزائم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ'وزیر اعلیٰ کنیا سمنگلااسکیم'، اس سمت میں اہم پہل ہے۔
گورنر آج یہاں لوک بھون میں 'وزیر اعلیٰ کنیا سمنگلا اسکیم 'کے افتتاحی پروگرام کو خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ملک اور ریاست میں خواتین کے تئیں تفریق اور تشدد کو ختم کرنے کا محکم ارادہ ہے، لیکن اس سلسلے میں بیداری پیداکر اور متحد ہوکر کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دھن تیرس کے متبرک تہوار پر'وزیر اعلیٰ کنیا سمنگلااسکیم 'کے افتتاح کیلئے لکشمی کا روپ لڑکیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ثقافت اور روایت میں ماں کی طاقت کو با اختیار بنانے کے توسط سے پوری دنیا کی بہبودی کاجذبہ شامل ہے۔ سبھی سماجی، عوامی اور رضاکاراداروں سے'وزیر اعلیٰ کنیا سمنگلااسکیم 'کی تشہیر کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم کے خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام میں یہ اسکیم معاوین ہوگی۔انہوں نے سبھی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوںکو ہدایت دی کہ اسکیم کی گائیڈ لائن کے مطابق سبھی اہل لڑکیوں کواسکیم کا فائدہ دلایا جائے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ کچھ سال قبل ریاست کے کئی علاقوں سے لڑکیوں کا مادر رحم میں قتل کی خبریں آتی رہتی تھیں۔موجودہ ریاستی حکومت نے 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ'اسکیم کی موثر عمل آوری اور مخبر اسکیم نافذ کر اس پر کنٹرول کیا۔خاندان میں لڑکے-لڑکیوںمیں تفریق اور لڑکوںکو نجی اور لڑکیوں کوبیسک تعلیم بورڈکے اسکولوں میں بھیجنے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت بیسک تعلیم بورڈ کے اسکولوں میں این سی ای آر ٹی نصاب نافذ کرنے کی کارروائی کر رہی ہے۔
وزیر اعلی جی نے کہا کہ'وزیر اعلیٰ کنیا سمنگلا اسکیم 'کی ایک کڑی کے طور پر دو سال قبل'وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم'نافذ کی گئی تھی۔سبھی طبقات کے غریب کنبوں کے لئے نافذ اس اسکیم میں اہل مستفیدین کو 35ہزار روپئے کی رقم فراہم کرائی جاتی تھی، جسے بڑھا کر 51ہزار روپئے کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل، گورنر اور وزیر اعلیٰ کے ذریعہ'وزیر اعلیٰ کنیا سمنگلااسکیم 'کے ویب پورٹل کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پراسکیم کے مستفیدین کو ڈمی چیک اور سرٹیفکیٹ بھی فراہم کرایا گیا۔واضح رہے کہ اسکیم کے تحت مستفیدین کے اکاؤنٹ میں آن لائن رقم منتقل کرنے کا بندوبست ہے۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیربرائے خواتین و اطفال بہبود محترمہ اسمرتی ایرانی نے کہا کہ وزیر اعظم کے ذریعہ سال 2015 میں نافذکی گئی بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤاسکیم کی عمل آوری میں اتر پردیش نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔اس سے ریاست میں جنسی تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹردنیش شرما نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اینٹی رومیو اسکوائڈ سمیت خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت اور با اختیار بنانے کے لئے متعددا سکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے ریاست کے وزیر خزانہ اور ضلع کے انچارج وزیرجناب سریش کھنہ نے کہا کہ خواتین کو برابری کا درجہ دینے کے تئیںبیداری بڑھ رہی ہے۔
پروگرام کے آخر میں وزیر مملکت برائے خواتین و اطفال بہبود(آزاد چارج)محترمہ سواتی سنگھ نے مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر اترپردیش ریاستی خواتین کمیشن کی چیرپرسن محترمہ وملا باتھم، اتر پردیش ریاست حقوق اطفال تحفظ کمیشن کے چیرمین جناب وشیش گپتا، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری، پرنسپل سکریٹری خواتین و اطفال بہبودمحترمہ مونیکا گرگ، یونیسیف کی ہندوستان میں نمائندہ ڈاکٹریاسمین علی حق، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت معزز شخصیات موجود تھیں۔