صاحب سجادہ آستانہ عالیہ پھپھوند شریف کو سفر حج سے واپسی پر گلہاے تہنیت پیش




 

پھپھوند 

حج اسلام کا ایک مبارک اور اہم رکن یے۔ جس کی ادائیگی کے لیے ہر سال لاکھوں لاکھ حجاج پوری دنیا سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا سفر کرتے ہیں۔ اس وقت سفر حج پہ گئے حجاج کرام کا قافلہ حج کی ادائیگی کے بعداپنے اپنے وطن کے لیے واپسی کررہا ہے۔ پھپھوند شریف سے صاحب سجادہ حضرت علامہ شاہ الحاج سید محمد اختر میاں صاحب قبلہ اپنے ایک قافلہ کے ساتھ گزشتہ مہینہ اس مبارک سفر پہ تشریف لے گئے تھے، اس قافلہ میں صاحب سجادہ آستانہ عالیہ پھپھوند شریف کے علاوہ جامعہ صمد یہ کے استاد حضرت  حاجی قاری عبدالحمید چشتی، حاجی مولوی سعید چشتی،حاجی حافظ عبد المصطفے چشتی،جناب حاجی صغیر صاحب وغیرہ تھے، 

اہل قافلہ کی سفر حج اور زیارت حرمین طیبین کی سعادتوں سے مالامال ہو کر اور حج وزیارت کی سوغات لے کر کل شام جدہ سے لکھنو کے لیے  واپسی ہوئی، اس موقع پہ صاحب سجادہ پھپھوند شریف کو لکھنو ایئرپورٹ پہ استقبالیہ پیش کرنے والوں کا ایک جم غفیر موجود رہا اور جبکہ آستانہ عالیہ صمدیہ مصباحیہ پھپھوند شریف پہ صاحب سجادہ اور دیگر اہل قافلہ کو استقبالیہ پیش کرنے کے لیے قصبہ اور قرب وجوار سے لوگوں کا ایک بڑا ہجوم موجود رہا، مختصر محفل میلاد شریف منعقد ہوئی جس میں صاحب سجادہ کی سفر حج سے واپسی پر انہیں تہنیت پیشکی گئی اور پھول مالا اور نعرہاے تکبیر ورسالت کے ذریعہ انہیں پرجوش استقبالیہ پیش کیا گیا۔ آستانہ عالیہ پھپھوند شریف کے مخدومان گرامی وقار کے علاوہ جامعہ کے اساتذہ اورقرب وجوار سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود رہے، صاحب سجادہ حضرت علامہ شاہ الحاج سید محمد اختر میاں صاحب قبلہ نے اس مبارک محفل میں سفر حج کی روداد بیان فرمائی اور لوگوں سے گزارش کی کہ اللہ توفیق دے تو حج جوانی میں ہی ادا کریں۔ انہوں نے تمام حاضرین اور اسلام ومسلمین کے لیے اس موقع پہ خصوصی دعا فرمائی۔